شہر کے مضافات میں گوشت برآمدات کمپنی

لو لو انٹرنیشنل کمپنی سے یادداشت مفاہمت ، وزیر انیمل ہسبینڈری ٹی سرینواس یادو کا بیان
حیدرآباد ۔ /21 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ میں 100 ایکر پر مشتمل گوشت برآمد کرنے والی کمپنی کے قیام کیلئے لولو انٹرنیشنل کمپنی کے ساتھ یادداشت مفاہمت ہوئی ہے ۔ یہ بات وزیر افزائش مویشیاں ، ٹی سرینواس یادو نے بتائی ۔ /18 تا /22 فبروری کو دوبئی میں جاری گلف فوڈ 2018 ء تجارتی نمائش میں شرکت کی ۔ جس میں ریاست میں واقع کمپنیز آییڈا ، الکبیر اور محمد سلیم کی جانب سے اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔ لو لو انٹرنیشنل کمپنی کے سی ای او سلیم ، ایڈیشنل سی ای او وجئے کمار کے ساتھ مشاورت کے بعد حیدرآباد میں اس کمپنی سے قیام سے متعلق یادداشت مفاہمت کی گئی ہے ۔ وزیر نے بتایا کہ اس کمپنی کے قیام سے خصوصی طور پر 500 اور عام طور پر 5 ہزار افراد کو روزگار کی توقع ہے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں کمپنی کے قیام کیلئے آسان شرائط پر عاجلانہ اجازت دی جائے گی اور کمپنی کو مسلسل برقی اور پانی کی فراہمی کے علاوہ میان پاور جیسی تمام سہولیات ریاست میں دستیاب ہیں ۔ سرینواس یادو نے بتایا کہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کے ریاست میں قیام سے متعلق وزیر اعلیٰ کے سی آر بروقت جائزہ لے رہے ہیں اور ریاست سے برآمد کئے جانے والے گوشت کے مسئلہ میں سختی کے ساتھ اصول و ضوابط پر عمل آوری کی جائے گی ۔ 420 ٹن پوٹلے کا گوشت 59,800 ٹن بڑے جانور کا گوشت بیرونی ممالک کو برآمد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سرمایہ دارانہ کمپنیز کو بتایا کہ ریاست میں گوشت کی برآمد کیلئے سازگار ماحول ہے ۔ لہذا کمپنیز ریاست میں قائم کرنے آگے آئیں ۔