شہر میں 85 جھیلوں کو صاف کرنے جی ایچ ایم سی کا فیصلہ

حیدرآباد 30 ستمبر ( سیاست نیوز ) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے شہر میں 85 جھیلوں کی صفائی کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ کام کچھ کارپوریٹ کمپنیوں کے تعاون سے کیا جائیگا ۔ جو سروے بلدیہ کی جانب سے کروائے گئے ہیں ان میں حیدرآباد میں جملہ 185 جھیلیں ہیں ان میں 85 جھیلیں بہت زیادہ متاثر ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان جھیلوں میں 1,825 ایکڑ کا حصہ بری طرح متاثر ہے اور بلدیہ کو ان کیصفائی کیلئے جملہ 18.45 کروڑ روپئے درکار ہیں۔ بلدیہ نے اب کارپوریٹ کمپنیوں کے تعاون سے ان کی صفائی کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔