شہر میں مرگ کے موقع پر دوا کیلئے مچھلی کی کوئی قلت نہیں : حکومت

حیدرآباد۔28مئی (سیاست نیوز) شہر میں مرگ کے موقع پر مچھلی میں دی جانے والی دوا کیلئے مچھلیوں کی کوئی قلت نہیں ہوگی ۔ وزیر افزائش مویشیاں مسٹر ٹی سرینواس یادو نے مرگ کے موقع پر مچھلی میں دی جانے والی دوا کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ممکنہ تعداد میں مچھلیوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سالانہ دوا کے اقدامات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ جائزہ اجلاس میں مچھلی کی دوا کھلانے والے خاندان کے ذمہ داروں کے علاوہ چیف سیکریٹری مسٹر ایس کے جوشی اور دیگر موجود تھے۔ مسٹر سرینواس یادو نے کہا کہ تلنگانہ میں دمہ کے مریضوں کیلئے اس دوا کیلئے انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور وافر مقدار میں مچھلیوں کی فراہمی حکومت کی جانب سے یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہو ںنے بتایا کہ گرمی کی شدت کے سبب مچھلیوں کی قلت کی جو اطلاعات ہیں اس کے باوجود حکومت کی جانب سے مچھلیوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا اور کہاجا رہاہے کہ دوا کھلانے انتظامات کو بہتر بنانے ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عہدیدار دوا کیلئے پہنچنے والوں کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائیں۔