شہر میں سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب ‘2 افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 2 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں سٹہ بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے کنگ کوٹھی میں واقع گلشن اپارٹمنٹس پر دھاوا کرتے ہوئے محمد رضی صدیقی اور کمل کشور ورما کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم، سیٹ ٹاپ باکس، موبائیل فونس اور دیگر اشیاء ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ سٹہ باز چینائی سوپر کنگس، دہلی کیپٹلس کے درمیان چینائی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کررہے تھے۔