شہر میں دو روزہ لائف اسٹائیل فیشن ایگزیبیشن

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : سوترا کرٹین اینڈ ریزرس کے زیر اہتمام 9 اور 10 اگست کو ہوٹل تاج کرشنا میں دو روزہ لائف اسٹائیل فیشن شو منعقد ہوگا ۔ ڈائرکٹرس مونیکا اور اومیش مدھیان نے بتایا کہ اس فیشن شو میں ممتاز اداکارہ ارچنا ویدا کے ساتھ مشہور ماڈلس شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر سوترا کے ڈیزائن کی نمائش کی جائے گی ۔ جس میں ڈیزائن کے ملبوسات ، ایکساسیریز ، ہوم ڈیکور اور دیگر اشیاء کی نمائش شامل رہے گی ۔ ڈائرکٹرس نے امید ظاہر کی کہ شائقین اس سے بھر پور استفادہ کریں گے ۔۔