شہر میں اورنگ آباد انڈسٹریل ٹاون شپ کے روڈ شو کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اورنگ آباد انڈسٹریل ٹاون شپ لمٹیڈ (AURIC) کی جانب سے آج یہاں شہر میں ایک روڈ شو منعقد کرتے ہوئے بزنسمین کو ہندوستان کے اس پہلے گرین فیلڈ انڈسٹریل اسمارٹ سٹی (AURIC) کی جانب سے پیش کئے جارہے مواقع اور اس کے فوائد سے واقف کروایا گیا ۔ ایک پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے سی آئی آئی کے سابق چیرمین سنجے کے سنگھ اور گجانن پاٹل جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ AURIC ایک ویل پلانڈ اور اپنی نوعیت کا ایک گرین فیلڈ اسمارٹ سٹی ہے اور اسے مرہٹواڑہ ریجن میں 10000 ایکرس پر فروغ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے انٹر پرینرس ، ملٹی نیشنل کمپنیوں ، کارپوریٹس ایکسپورٹرس سے AURIC میں سرمایہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ AURIC میں سنیکٹ جنریشن انفراسٹرکچر ہوگا اور حکومت نے تمام یوٹیلٹیز کے ساتھ عصری انفراسٹرکچر فراہم کئے ہیں ۔۔