شہریوں، سنیٹری اسٹاف کو گفٹس دینے جی ایچ ایم سی کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (این ایس ایس) جی ایچ ایم سی نے صحت و صفائی کے کاموں کی انجام دہی میں کارپوریشن سے تعاون کرنے والے عوام، روزانہ ہر گھر سے کچرا حاصل کرنے والے آٹو رکشا اور سینیٹیشن ورکرس اور کچرے کو کھلے مقام پر پھینکے بغیر پابندی سے کچرا جی ایچ ایم سی ورکرس کو دینے والی گھریلو خواتین کو خصوصی گفٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نوٹ میں، جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ ونرس کو یہ گفٹس جو نقد رقم یا سونے کی شکل میں ہوں گے۔ لوکل بزنس سنٹرس، کارپوریٹ، خانگی اور والینٹری آرگنائزیشنس کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے گفٹس کو اسپانسر کرنے کیلئے آگے آنے اداروں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے 21 لاکھ گھروں کو تر اور خشک کچرے کو علحدہ رکھنے کیلئے 44 لاکھ کچرے دان فراہم کئے ہیں۔ کارپوریشن نے کچرے کی نکاسی کیلئے سینیٹیشن اسٹاف کو 2000 آٹو ٹپرس بھی فراہم کئے ہیں۔ کمشنر نے کہاکہ جی ایچ ایم سی نے کچرے دانوں اور آٹو ٹپرس پر بھاری رقم خرچ کی ہے اور اس عمل میں جی ایچ ایم سی نے ایسے اقدامات کئے ہیں، جس سے لوگ مناسب انداز میں  ان سہولتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔