شہریان نظام کو سال نو کی مبارکباد

نظام آباد : یکم ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نئے سال کے موقع پرریاستی وزیر بھاری و متوسط آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی، سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس، ایم ایل سی محمد علی شبیر ، گورنمنٹ وہپ ای انیل کمار،ارکان اسمبلی ایم وینکٹیشور رائو، انا پورنماکے علاوہ ضلع کلکٹر پردیو منا، ڈی آئی جی نظا م آباد ارینج انیل کمار، ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے ضلع کی عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر پی ایس پردیو منا نے ضلع کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے تمام افراد کے مشترکہ تعاون سے ضلع کو ترقی کی راہ پر چلانے کا عزم کیا ۔ آج نئے سال کے موقع پر کلکٹریٹ کے کیمپ آفس میں مختلف محکمہ کے جات عہدیدار اور سیاسی و سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے قائدین نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ نئے سال کی مبارکباد پیش کرنے والوں میں جوائنٹ کلکٹر ہرش وردھن، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر شیشادھری، سب کلکٹر بودھن ہری نارائن کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے علاوہ ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان، صدر ضلع وقف کمیٹی جاوید اکرم اور دیگر قائدین نے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

بیدخل بیوپاریوں کو متبادل جگہ کی فراہمی
نظام آباد:یکم ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے چھوٹے بیوپاریوں کو فٹ پاتھ پر سے برخاست کردیا تھا جس پر یہ تاجروں نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج شروع کرنے پر نائب صدر ضلع کانگریس اشفاق احمد خان پاپا نے ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان سے اس مسئلہ پر متوجہ کرتے ہوئے وزیر بھاری و متوسط آبپاشی پی سدرشن ریڈی سے طاہر بن حمدان نے فون پر نمائندگی کی تھی جس پرریاستی وزیر نے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو موثر نمائندگی کرتے ہوئے ان بیوپاریوں کو مناسب جگہ فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر کمشنر میونسپل کارپوریشن منگا تیارو اور ٹاؤن پلاننگ کے عہدیداروں نے آج قدیم فاریسٹ آفس آٹو اسٹانڈ کے پاس جگہ کی نشاندہی کرتے ہوئے حد بندی کی ہے اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے حد بندی کئے گئے مقام سے آگے نہ بڑھنے کی ہدایت دی ہے جس پر ان تاجروں نے مسرت کا اظہار کیا۔