شہباز شریف گردے کے انفکشن میں مبتلاء

اسلام آباد، 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گردے میں انفکشن کے اور ان کے کینسر ہونے کا خدشہ ہے ۔مسٹر شریف کا منگل کو جاری ہیلتھ سرٹیفیکٹ سامنے آیا ہے کہ مسٹرشریف کے حالیہ طبی جانچ میں صحت سے متعلق کئی مسائل سامنے آئے ہیں ۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی دیکھ بھال کررہی ہے ۔پاکستان کے اخبار دی ڈان کے مطابق مسٹر شریف کے ہیلتھ سرٹیفکٹ پر ان کی صحت کی جانچ کرنے والی ٹیم کے مشیر ڈاکٹر آصف عرفان، ماہر امراض قلب ڈاکٹر حامد اقبال، سرجن نوید اللہ اور سینئر فزیشین ڈاکٹر امتیاز احمد کے دستخط ہیں۔رپورٹ کے مطابق گردے میں تکلیف اور کینسر کے دوبارہ ابھرنے کے خدشے کے مدنظر مسٹر شریف کو کھلی ہوا میں رکھا جانا چاہئے جب کہ وہ فی الحال قومی احتساب بیورو کی حراست میں ہیں۔