شہباز شریف کی قومی احتسابی بیوریو عدالت میں حاضری

لاہور ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اپوزیشن قائد شہباز شریف کو ایک احتساابی عدالت نے 1400 کروڑ روپئے کے ہاؤسنگ پراجکٹ میں بدعنوانیوں کا مرتکب پایا ہے۔ 67 سالہ شہباز شریف پی ایم ایل (این) کے صدر ہیں، کو دیگر 9 افراد کے ساتھ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں ملوث پایا گیا ہے جس کے بعد وہ دیگر ملزمین کے ساتھ لاہور کی احتسابی عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ کیس کی سماعت جج نجم الحسن نے کی۔ انگریزی اخبار ڈان کے مطابق نجم الحسن نے شہباز اور دیگر ملزمین کے خلاف فردجرم عائد کی جن میں وزیراعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری فوادحسن بھی شامل ہیں۔ شہباز شریف اور دیگر مشتبہ افراد نے ان پر عائد کئے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہیکہ قومی احتسابی بیوریو نے شہباز شریف کو گذشتہ سال 5 اکٹوبر کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔ شہباز شریف جیل کی سزاء کاٹ رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی ہیں۔