شہباز شریف کی حراست میں 14 دنوں کی توسیع

اسلام آباد، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں احتساب عدالت نے ہفتہ کے روز آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے معاملے میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف کی حراست مزید 14 دنوں کے لئے بڑھانے کے قومی احتساب بیور (نیب) کی درخواست کو قبول کر لیا۔ روزنامہ اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کو آشیانہ اقبال گھوٹالہ معاملے میں ٹرانزٹ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔