شہباز شریف اگلے پاکستانی وزیراعظم ؟

لاہور، 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پناماگیٹ کے معاملے میں پھنسے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف پر عہدہ چھوڑنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ان کے بھائی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے کا موقع مل سکتا ہے ۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئي ٹی) کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ سونپے جانے کے بعد نواز نے سب سے پہلے پنجاب کے وزیر اعلی اور ان کے بھائی شہباز شریف کو ملاقات کے لئے بلایا تھا۔ اس اہم اجلاس میں پنجاب کے وزیر اعلی کے علاوہ ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز کے کئی بڑے لیڈر بھی موجود تھے ۔ پاکستانی اخبار ‘ڈان’ کے مطابق شریف خاندان میں وہ کافی صاف شبیہ والے رہنما کے طور پر ابھرے ہیں کیونکہ نواز شریف کی بیٹی اور بیٹوں سمیت پناماگیٹ معاملے میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔
اجلاس میں شہباز کو بلائے جانے کے بعد سے ہی ان کے نواز کے جانشین بننے کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر کے مطابق، "شہباز شریف فی الحال انتہائی سنبھل کر چل رہے ہیں اور بحران کی اس گھڑی میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان چیزوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں، جو ان کے لئے معنی رکھتا ہے ۔ پارٹی میں اس بات پر بحث زوروں پر ہیکہ نواز شریف کو نااہل ٹھہرائے جانے کی صورت میں شہباز ان کے جانشین ہو سکتے ہیں”۔