شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

اسلام آباد۔ 9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) کے دو مرکزی رہنماؤں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر قومی احتساب بیورو یا نیب کی ایک عدالت میں بدعنوانی کے ایک مقدمے میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فرد جرم نیب کی لاہور میں واقع ایک عدالت میں رمضان شوگر ملز سے متعلق ایک مقدمے میں منگل کے روز عائد کی گئی۔ شہباز شریف اس وقت پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما ہیں ۔