شکاگو میں شادی

حیدرآباد 7 جون (راست) جناب مرزا خیراللہ بیگ سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی دختر کی شادی مسٹر منتجب الدین صہیب بی ای ایم ایس فرزند جناب محمد کلیم الدین خالد ایڈوکیٹ ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر سٹ ون کے ساتھ آج شام وائسرے آف انڈیا بنکویٹ ہال لمبارڈ شکاگو میں انجام پائی۔ خطیب و امام مسجد مسلم سوسائٹی شکاگو حافظ محمد لطیف نے خطبہ نکاح پڑھا۔ محفل عقد میں ڈاکٹر احمدالدین، ڈاکٹر زبیرالدین، ڈاکٹر اویس، احتشام علی خاں، ڈاکٹر نوید اختر، ڈاکٹر نجم الدین سلیم، ڈاکٹر نصرت اختر، ڈاکٹر صدیق احمد، حافظ نعمان آئی ٹی صنعت کے سی ای اوز اور دیگر کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مرزا اظہر اللہ بیگ، مرزا عبدالخالق بیگ، مرزا خالد بیگ، مرزا خلیفۃ اﷲ بیگ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔