شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ پدما جو مایوری نگر بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پدما شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ چکی تھی۔ اس کا شوہر بیروزگار تھا اور اس کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور کردار پر شبہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کی دلآزاری کرتا تھا جس سے تنگ آ کر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔