شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بے روزگار شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ واقعہ سعیدآباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40سالہ ایم آمندا نے خودسوزی کرلی ۔

بتایا جاتا ہے کہ 22 ڈسمبر کی رات آمندا نے اپنے شوہر راما سوامی کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ راما سوامی بے روزگار تھا اور خاتون مزدور پیشہ تھی ۔ 2 سال سے راما سوامی بے روزگاری کا شکار تھا ۔ جس نے اپنی بیوی کو ہراساں کیا اور رات دیر آنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔