شوہر کی ڈانٹ کے بعد بیوی کی خود کشی

شمس آباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے محلہ ردرا کالونی میں شوہر کی ڈانٹ کے بعد بیوی نے خود کو جلا کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب اوشا 28 سالہ ساکن ردرا کالونی شمس آباد پیشہ آنگن واڑی اسکول ٹیچر کو اس کے شوہر شیوا نے 30 دسمبر کو شراب پینے پر ڈانٹا تھا جس کے بعد اس نے خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

معاشی تنگ دستی پر خودکشی
حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شیخ محمود پاشاہ جو پٹیل نگر علاقہ کے ساکن شیخ غوث کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ اس نے معاشی تنگی کے سبب کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔