شوائی کو پہلیہی مرحلے میں شکست،وینس کی پیشقدمی

کی بسکین۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں جاری میامی اوپن کے ویمنز سنگلز کے پہلے مرحلے میں چین کی شوائی زینگ کا سفر تمام ہو گیا جن کو کروشیا کی پیٹرا مارٹک نے 6-2 اور 6-1 سے شکست دی جبکہ مقامی اسٹار وینس ولیمز نے سلووینیا کی ڈلیلا جاکوپووچ کیخلاف 7-5 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ،فرانس کی الیزے کورنیٹ،امریکہ کی ٹیلر ٹاؤن سینڈ،جاپان کی میساکی ڈوئی،امریکہ کی الیسن رسکے ،بلجیم کی یانینا وکمیئر،چین کی ڑی یو وانگ،فرانس کی پاؤلین پرمنٹیئر،یوکرین کی ڈیانا یمسٹریسکا،سلواکیہ کی میگڈلینا ریبریکووا، آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر اور چیک جمہوریہ کی مارکیٹا ونڈوروسووا بھی دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اسی ٹورنمنٹ کے مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچوں میں بوسنیا کے دامیر زومہور نے امریکہ کے کرسٹوفر یوبینکس کو 1-6،6-4 اور 7-6 جبکہ اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے رومانیہ کے ماریوس کوپیل کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے مرحلے میں قدم رکھ دیا۔ دیگر مقابلوں میں کامیابی کے بعد فرانس کے جرمی چارڈی، سربیا کے ڈوسان لائیووچ، بیلاروس کے ایلیا ایواشکا،اٹلی کے لورینزو سونیگو، قازقستان کے الیگزینڈر بوبلیک،آسٹریلیا کے جورڈن تھامپسن، ارجنٹینا کے لیونارڈو میئر،ہالینڈ کے رابن ہاس، پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاکز اور جرمنی کے میسچا زویریو نے بھی دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔