شمس آباد میں انہدامی کارروائی کیخلاف گرام پنچایت ممبرس کا احتجاج

ای او آر ڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ
شمس آباد 31 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر ای او آر ڈی اپنے عملہ کے ساتھ پہونچ کر جے سی بی کے ذریعہ سی سی بیڈس کو انہدام کروادیا۔ شمس آباد بس اسٹانڈ کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایرپورٹ راستہ میں کئی ہوٹلوں کے مالکین نے پارکنگ کیلئے سی سی بیڈس ڈالے تھے۔ ای او آر ڈی رمنا مورتی اچانک جے سی بی کے ذریعہ ان بیڈس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کروادیا جبکہ ان بیڈس کو ڈالے تین چار سال گزر چکے تھے۔ بیڈس کو توڑنے سے قبل کسی کو بھی نوٹس دیئے بغیر ہی کارروائی کی گئی جس کے خلاف شمس آباد تلگودیشم گرام پنچایت ممبرس اجئے، ایچ ایوب حسین، شیاملماں، وینکٹیش، ارجن ریڈی، کویتا اور ملاریڈی نے ایم پی ڈی او انچارج شیشاگری شرما کو ایک یادداشت پیش کی جس میں ای او آر ڈی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ گرام پنچایت ممبر اجئے نے نامہ نگاروں کو بتایا ای او آر ڈی نے مخصوص مقام کو نشانہ بناکر کارروائی کی جبکہ غیر قانونی طور پر اس مقام پر کئی چیزیں ہیں ان سب کو نظرانداز کرکے ہوٹلس کو ہی نشانہ بنایا۔ سڑک کے دوسرے جانب بھی کئی غیر قانونی ڈبے، بنڈیاں و دیگر چیزیں ہیں لیکن وہاں پر ان کی نظر نہیں جارہی ہے۔ شمس آباد میں GOIII ہے جس کے تحت G+2 عمارت سے زیادہ تعمیر کی اجازت نہیں ہے۔ چند سالوں میں G+4 سے زیادہ کئی عمارتیں تعمیر کی جاچکی ہیں اور کئی غیر قانونی عمارتیں اب بھی تعمیر کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ وینچرس بھی کئے جارہے ہیں۔ ان سب کو نظرانداز کرکے صرف سی سی بیڈس کو ہی نشانہ بنانا جس سے ہوٹلس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایچ ایوب حسین گرام پنچایت ممبر نے کہاکہ ای او آر ڈی صرف مخصوص لوگوں کو ہی نشانہ بناکر یکطرفہ کارروائی کررہے ہیں۔ ان کے اس اقدام کے خلاف ضلع کلکٹر سے بھی شکایت کی جائے گی۔ بیڈس ڈالنے سے ہوٹلس کے سامنے پارکنگ کی سہولت ہوگئی تھی جس سے ٹریفک بہاؤ میں آسانی تھی۔