شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں نوجوان کی خود کشی

شمس آباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب پی شیکھر 28 سالہ ساکن اندرا ریڈی کالونی اونٹ پلی نے بیوی سے جھگڑا کیا جس کے بعد اس کے سالے نے گالی گلوج کر کے اس کی پٹائی کردی جس کے بعد اس نے بے عزتی محسوس کر کے 23 ستمبر کو جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا تھا ۔ جہاں وہ آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔