شمس آباد میں مزید سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے 5 لاکھ روپیوں کی منظوری ، رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کا اعلان

شمس آباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے شمس آباد پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر کرشنا پرساد اور آر جی آئی انسپکٹر مہیش نے بتایا کہ شمس آباد میں تقریبا مقامات پر کیمرے نصب کئے جارہے ہیں اور مزید کیمروں کی ضرورت ہے ۔ جس پر پرکاش گوڑ نے اعلان کیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے پانچ لاکھ روپئے منظور کریں گے ۔ عوام کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر شمس آباد سرپنچ رچہ ملاسدیشور و دیگر افراد موجود تھے ۔۔