شمس آباد تا کلکٹر آفس پدیاترا کو پولیس نے ناکام بنادیا

شمس آباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے مختلف پارٹی کے سیاسی قائدین کی جانب سے شمس آباد تا کلکٹر آفس پدیاترا نکالی گئی تھی ۔ بس اسٹانڈ چوراہے پر امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد ریالی شمس آباد سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی ۔ سات امرائی تک پہنچنے کے بعد آر جی آئی انسپکٹر ٹی سدھاکر اپنے عملہ کے ساتھ پہنچ کر احتجاجیوں کو گرفتار کیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ احتجاجی قائدین کی پدیاترا شمس آباد کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیانرس تھامے ہوئے تھے ۔ رامو نائک نے بتایا کہ شمس آباد کو ضلع بنانے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ وقار آباد کو ضلع بنانے سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ شمس آباد جو شہر حیدرآباد سے بالکل قریب ہے تمام سہولیات مہیا ہوسکتی ہے ۔ جب کہ وقار آباد کو جانے کے لیے 70 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرنا پڑے گا ۔ اس موقع پر سنجے یادو ، اجئے ، سنیل گوڑ ، بنٹی ، نریندر ، مہیندر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔
شمس آباد میں سی سی روڈ کے کام کا آغاز
شمس آباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ برنداون کالونی میں سی سی روڈ کے کام کا افتتاح شمس آباد سرپنچ رچا ملا سدیشور کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمس آباد گرام پنچایت حدود میں گرام پنچایت اور منڈل فنڈس کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ تقریبا سبھی محلات میں سڑکوں کی تعمیر ، انڈر گراونڈ ڈرینج سسٹم ، پانی کی سربراہی ، کچرے کی صفائی ، اسٹریٹ لائٹس کے ذریعہ عوام کو تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہے ۔ عوام کی شکایات کو بھی دور کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف صاف صفائی کا خیال رکھیں اور کچرے کو کوڑے دان میں ہی ڈالیں اور پانی کو فضول خرچ نہ کریں ۔ اس موقع پر منڈل صدر چکلہ ایلیا ، زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، شیام سندر ایگزیکٹیو آفیسر کے علاوہ ایم پی ٹی سی ممبرس گرام پنچایت ممبرس و دیگر افراد بھی موجود تھے ۔۔