شمالی کوریا کے ہتھیار اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی : امریکہ

واشنگٹن ۔29مئی(سیاست ڈاٹ کام) امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اقوام متحدہ کی قراد دادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس موقف کے برخلاف ہے ، جس میں انہوں نے اس کمیونسٹ ملک کے میزائل پروگرام کی اہمیت کو کم کر کے پیش کیا۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت پیانگ یانگ کے ساتھ اس تناظر میں پرامن مذاکرات چاہتی ہے ۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے میزائل اور نیوکلیئر پروگرام کو عالمی خطرہ قرار دیتی ہے جبکہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کے یہ پروگرام دفاعی مقاصد کے لئے ہیں۔