شمالی کوریا پر اقتصادی دباؤ ڈالنے کی کوششیں

امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کی آج چینی حکام سے بات چیت
بیجنگ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آج یہاں چین کے حکام کے ساتھ شمالی کوریا پر اقتصادی دباؤ بنانے کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کریں گے تاکہ وہ جوہری اور میزائل پروگراموں سے پیچھے ہٹنے کے لئے مجبور ہو سکے ۔امریکہ اپنے ملک تک پہنچنے کے قابل جوہری اسلحہ سے لیس میزائل تیار کرنے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھنے والے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی میں چین کے کردار کو اہم سمجھتا ہے ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا پر اقتصادی پابندی لگانے کے بعد چین طویل عرصے سے اپنے پڑوسی ملک کے غیر ملکی تجارت کے کل 90 فیصد شیئر میں کٹوتی کرنے کیلئے تیار ہے لیکن مسٹر ٹلرسن کو اس مسئلہ کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے شمالی کوریا اور چین کے بارے میں امریکہ کے کچھ بنیادی خیالات سے انحراف کرنا پڑے گا۔