شمالی مغربی پاکستان میں نواز مسلم لیگ کے سینئر قائد قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

پشاور ۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان کے ایک مشیر عامرمقام آج ملک کے شورش زدہ شمالی مغربی علاقہ میںایک قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے جب کہ6فوجی ایک لب سڑک بم حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ عامرمقام کی موٹروں کے قافلے کو نشانہ بناکر ترقی یافتہ دھماکوں آلہ سے جو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع شانگلا میں لب سڑک نصب کیا گیا تھا حملہ کیا گیا ۔ عامرمقام پاکستان مسلم لیگ ( نواز شریف) کے سینئر نائب صدر ہیں ۔

جب سے ان کی پارٹی مرکز میں برسراقتدار آئی ہے وہ مجالس مقامی کے انتخابات کیلئے مہم چلانے کیلئے شانگلا کا کئی بار دورہ کرچکے ہیں ۔ سابق مرکزی وزیر بال بال بچ گئے لیکن ان کی حفاظت پر مامور 6فوجی دھماکہ سے ہلاک ہوگئے ۔ تاحال کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ حالانکہ ایسے واقعات کاالزام عام طور پر ممنوعہ تنظیم پاکستانی طالبان پر عائد کیا جاتا ہے ۔ عامر مقام کو طالبان ماضی میں بھی کئی بار حملوں کا نشانہ بناچکے ہیں ۔