شعیب ملک کو 18 نمبر مل گیا

دبئی ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کو ورلڈکپ میں ان کی خواہش پر 18 نمبر کی شرٹ دی گئی ہے۔ آفیشل کٹ کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے جب پہلی مرتبہ کھیلا تو تھا مجھے یہی نمبر دیا گیا تھا جو بعد ازاں کسی وجہ سے تبدیل کردیا گیا تھا۔ میری خواہش تھی کہ مجھے پھر سے نمبر 18 ہی ملے اس لیے پی سی بی سے درخواست کی جس کے بعد مجھے یہ نمبر دے دیا گیا