شعبہ اردو ، حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی میں داخلے

حیدرآباد 30 اپریل (پریس نوٹ) پروفیسر پنچانن موہنتی ‘ڈین اسکول آف ہیومانٹیز‘حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی (یونی ورسٹی آف حیدرآباد )کے پریس نوٹ کے بموجب شعبہ اردو میں ایم۔اے،ایم۔فل اور پی ۔ایچ۔ڈی برائے تعلیمی سال 2017-18 داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی کا قیام 1974ء میں گچی بائولی میں عمل میں آیا ۔شعبہ اردو کا قیام1979 ء میں ہواتھا۔اس شعبہ کے فارغ التحصیل اسکالرس ہندوستان کے مختلف جامعات میںخدمات انجام دے رہے ہیں۔اندھرا پردیش اور تلنگانہ کی جامعیات وینکٹیشور ا یونی ورسٹی، تروپتی یونی ورسٹی، ڈاکڑ عبدالحق اردو یونی ورسٹی،کرنول،تلنگانہ یونی ورسٹی،نظام آباد شاتا واہنا یونی ورسٹی،کریم نگر،عثمانیہ یونی ورسٹی،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی جوبلی ہلز حیدرآباد کے علاوہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی اور حیدرآباد یونی ورسٹی میں بھی یہاں کے اسکالرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ایم۔اے(اردو) میں داخلے کے لئے ایسے امیدواربھی درخواست دینے کے اہل ہیں جنھوں نے گریجویشن میں اردو یا اس کے بجاے فارسی یا عربی بہ حیثیت دوسری زبان یا اختیاری مضمون پڑھا ہو۔جو طلبا و طالبات گریجویشن کا امتحان دے چکے ہیں اور نتائج کے منتظر ہیں وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ایم۔اے، ایم۔فل، اور پی۔ایچ ۔ڈی، میںانٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 750/ ،5000 ،8000 روپیہ بلترتیب وظیفہ دیا جاتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد یونی ورسٹی کے ایم۔اے اور ایم فل کے طلبا و طالبات کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں مرکزی حکومت کی اسکالرشپ (MANF/JRF/RGNF/NFOBC) جو25000/ہزار روپیہ ماہانہ ہے۔ہندوستان بھر کی جامعات کے طالبات سے زیادہ مستحق قرار پاتے ہیں۔اضلاع اور دیگر ریاستوں کے طلبا وطالبات کے لئے ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔داخلے کا فارم یونی ورسٹی ویب سائیٹ پر موجود ہے اور درخواست onlineداخل کرنی ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخر تاریخ 5 مئی 2017ء مقرر کی گئی ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر  7382229723 پر ربط کریں۔