شریعت اور قانون سے بالا ترکوئی نہیں: شاہ سلمان

ریاض۔22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر کے نجی انچارج بدر العساکر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کررہے ہیں ’’کوئی بھی شخص شریعت یا قوانین سے بالاتر نہیں‘‘۔ خادم حرمین شریفین کا یہ ویڈیو کلپ سعودی بجٹ 2019ء کے موقع پر جاری کیا گیا۔ جس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’سعودی ریاست اسلامی عقائد اور تمام شہریوں کے درمیان عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم کی ہے۔ انشاء اللہ ہمارے عوام ہم سے خوش ہوں گے‘‘۔