شرطوں پر مرغوں کو لڑانے پر دو افراد گرفتار

شمس آباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب شمس آباد کے موضع سات امرائی میں پائم بنڈہ میں مرغوں کی لڑائی کروائی جارہی تھی ۔ پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی دس تا پندرہ افراد فرار ہوگئے ۔ جن میں سے صرف دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے آٹھ مرغ ، سات بائیکس ، ایک نوکیا سیل فون ، دو ہزار نقد رقم کو ضبط کرلیا گیا۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں ٹی سرینواس ساکن مدھوبن کالونی اور راجندر راؤ ساکن سات امرائی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرلیا ۔