شردپوار حزب اختلاف کو متحد کرنے کے لیے میدان عمل میں اترے

ممبئی22مئی (سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان جمعرات 23مئی کو کیا جائے گا ،لیکن 19مئی کو انتخابات کے اختتام کے بعد ایکزٹ پول کے بعد بی جے پی اور کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں،نتائج سے سے قبل دونوں ہی بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں نے نتائج جاری کرنے سے پہلے حامی سیاسی پارٹیوں کو ان کے حق میں بنانے کی کوشش تیز کردی ہے ۔بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے اورحزب اختلاف کو مرکز میں حکومت کی باگ ڈوردلانے کے لیے این سی پی لیڈر شردپوار بھی سرگرم ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ممبئی سے لیکر دہلی تک میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں بی جے پی نے منگل کو اپنے پارٹی کے رہنمائوں اور این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے رہنمابھی دہلی پہنچے ،جن میں شیوسینا کے ادھوٹھاکرے اور آرپی آئی کے رام داس اٹھاولے بھی شامل تھے ۔ این پی سی کے چیئرمین اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کے علاوہ این سی پی کے صدر شرد پوار حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنمائوں کے رابطے میں ہیںاور ان کی کوشش ہے کہ ایسی پارٹیوں کے سربراہوں کے رابھے میں رہیں جن کے این ڈی اے میں جانے کے قوی امکان ہے ۔ شرد پوار ایسی جماعتوں کو منانے میں لگے ہیں جن کے رہنماء ہمیشہ ایک دوسرے کے مخالف رہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شردپوار نے وائی ایس آر کانگریس کے رہنما جگن موہن ریڈی، تلنگانہ نیشنل کمیٹی کے رہنما کندر چندر اور اوڈیشاکے وزیراعلیٰ نوین پٹنائیک سے رابطہ کیاہے ، رپورٹ کے مطابق، اگر حزب اختلاف کی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے توشردپوار نے اس کی حمایت کے لئے جگموہن ریڈی اور نوین پٹنائیک سے گفتگو کی ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق نویون پٹنایک اور کے سی آر نے معاونت کا وعدہ کیا ہے ۔