شراب کی بوتلوں سے لدی لاری اُلٹ گئی

حیدرآباد۔ 27 مئی (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ بیگم پیٹ میں شراب کی بوتلوں سے لدی لاری اچانک اُلٹ گئی۔ اس حادثہ کے بعد بیگم پیٹ اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں ٹریفک متاثر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ سے پیراڈائز جنکشن کی سمت آنے والی ایک لاری جو شراب کی بوتلوں سے اوور لوڈ تھی، اچانک اُلٹ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس اور جی ایچ ایم سی کے ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ڈی آر ایف) بھی وہاں پہنچ کر بذریعہ کرین حادثہ کا شکار لاری کو وہاں سے منتقل کیا۔ بیگم پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔