شرابی شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ /26 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں عادی شرابی بیوی کا شوہر نے قتل کردیا ۔ 36 سالہ بی شانتی جو ہری پرساد کی بیوی تھی ساکن جنگم میٹ فلک نما عادی شرابی تھی ۔ کثرت سے شراب پینے کے نتیجہ میں ہری پرساد اور شانتی کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا اور /22 مئی کو بھی شراب کے مسئلہ پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں شوہر نے بیوی کے سر پر مسل سے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا ۔ بیوی کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔