شاہ میر تالاب سے دو کمسن بچوں کی نعشیں برآمد

حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ تالاب سے پولیس نے دو کمسن بچوں کی نعشوں کو برآمد کرلیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان دونوں کمسن بچوں کے ساتھ ان کے والد نے خودکشی کرلی ہوگی ۔ تاہم پولیس کو اس کے باپ کی نعش دستیاب نہیں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ ارجن کمار جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور نے اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ شاہ میر پیٹ تالاب پہونچکر انتہائی اقدام کیا ۔ رسول پورہ بیگم پیٹ علاقہ کے سا کن ارجن کی موٹر سایئکل اور اس میں موجودہ سیل فون کے ذریعہ اس کی شناخت ہوپائی ہے تاہم پولیس کو ابھی تک ارجن کی نعش دستیاب نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کے اس انتہائی اقدام کا پولیس کو پتہ چلا ہے ۔ پولیس شاہ میر پیٹ نے 11 سالہ لڑکی یوجیتا اور 9 سالہ لڑکے دھنوش کی نعش کو برآمد کرلیا ۔