شاہ علی بنڈہ اور چھتری ناکہ میں دو خواتین کی موت

حیدرآباد ۔ /29 اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ شاہ علی بنڈہ اور چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ ایک نے خودکشی کرلی جبکہ دوسری خاتون مشتبہ طور پر فوت ہوگئی ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کے مطابق 45 سالہ شاہدہ بیگم جو ستار باغ جہاں نما علاقہ کے ساکن محمد حیات کی بیوی تھی ۔ /25 اپریل کے دن یہ خاتون اپنے مکان کی صفائی میں مصروف تھی کہ مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھیں جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 30 سالہ مالن بی جو سعادت نگر اپو گوڑہ علاقہ کے ساکن محمد پاشاہ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گھریلو ملازمہ کی خدمات انجام دیتی تھیں اور گھریلو مسائل سے انتہائی پریشان تھی جس نے /25 اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔