شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں کی نامزدگی منظور

پشاور۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں جو پاکستان کے خیبر پختونخواہ سے انتخابی امیدوار ہیں، کو الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے۔ 25 جولائی کو منعقد شدنی انتخابات میں نور جہاں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہیں۔ نور جہاں، شاہ رخ خاں کی پھوپھی زاد بہن ہیں اور PK-77 حلقہ رائے دہی سے اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ قبل ازیں انہیں عوامی نیشنل پارٹی (ANP) نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا حالانکہ اس پارٹی سے ان کی وابستگی ان کی پیدائش کے زمانے سے رہی تھی کیونکہ نور جہاں کے آبا و اجداد بھی تقسیم ہند اور پاکستان کی 1947ء میں تشکیل کے بعد اے این پی سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی شاہ رخ خان سے فون پر بات کرتی ہیں تو سیاست پر کوئی بات چیت نہیں ہوتی۔ صرف فلم اور کرکٹ ہی ہماری بات چیت کا موضوع ہوتا ہے۔