شاہ رخ، امیتابھ، سلمان اور اکشے کمار فوربس کی فہرست میں شامل

نیویارک ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فوربس کی جانب سے ایسے اداکاروں کی ایک فہرست شائع کی گئی ہے جن کی فیس بہت زیادہ ہے اور اس طرح بالی ووڈ کے شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار ایسے اداکار بتائے گئے ہیں جو ہالی ووڈ اداکاروں سے کسی بھی طرح کم نہیں جیسے رابرٹ ڈانی جونیر اور براڈپٹ وغیرہ۔ فوربس کی اس فہرست میں سب سے اوپر پہلوان سے اداکار بن جانے والے ڈوین جانسن کا نام موجود ہے۔ شاہ رخ خان کا نام 2016ء کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح ہالی ووڈ کے ڈانی جونیر بھی شاہ رخ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہی ہیں جہاں دونوں کی آمدنی 33 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے جبکہ اکشے کمار اور براڈپٹ دونوں دسویں نمبر پر ہے اور ان کی آمدنی فی کس 31.5 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے۔ سلمان خان فہرست میں 14 ویں نمبر پر ہیں جبکہ 15 ویں نمبر پر آسکر انعام یافتہ اداکار لیونارڈ ڈی کیاپریو موجود ہیں۔ امیتابھ بچن 18 ویں نمبر پر ہیں۔