شاہی پوری

اجزاء : آٹا 200 گرام ۔ آلو ( ابال کر میش کرلیں ) دو عدد ۔ انڈے ( ابال کر میش کرلیں) دو عدد ۔ ہرا دھنیا (باریک کاٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ ۔ہری مرچ ، دو عدد ، نمک ، حسب ذائقہ ، تیل ، حسب ضرورت ۔ گرم پانی ( آٹا گوندھنے کیلئے ) حسب ضرورت۔
ترکیب : آٹے میں تھوڑا سا نمک ، دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیںاور تھوڑا تھوڑا گرم پانی ڈال کر گوندھ لیں۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کے آٹھ برابر کے پیڑے بنائیں اور ڈھک کر رکھ دیں۔ میش کئے ہوئے انڈے اور آلو ، ہرا دھنیا ، ہری مرچ اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے سب کو اچھی طرح ملائیں اور آٹھ برابر حصوں میں تقسیم کرلیں۔ آٹے کے ہر پیڑے کو گولائی میں تھوڑا سے بیل لیں، پھر اس میں تیارشدہ آمیزے کا ایک حصہ رکھیںاور لپیٹ دیں۔ اب ہر پیڑے کو چار انچ قطر کی پوری کی شکل میں اتنا بیلیں کہ اس میں سے آمیزہ باہر نہ نکلنے پائے ۔ کڑھائی میں تیل گرم کریں اور پوریوں کو سنہری ہونے تک تل لیں۔ شاہی پوریاں تیار ہیں کیچپ یا چٹنی کے ہمراہ نوش فرمائیں۔