شاہی مٹن

اجزاء : مٹن ایک کیلو، بادام بیس گرام، پستے بیس گرام، دہی ایک پاؤ، کریم 100 گرام، گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ دو کھانے کے چمچے، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، جائفل جاوتری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے، ہرا دھنیا ایک گٹھی، پودینہ، ایک گٹھی، نمک حسب ذائقہ، تیل ایک کپ، ہرا دھنیا اور ادرک (باریک کاٹ لیں)گارنشنگ کیلئے۔
ترکیب : ایک پتیلی میں آئیل گرم کرکے اس میں لہسن ادرک فرائی کریں۔ پھر گوشت ڈال کر بھونیں اور بادامی ہونے تک اسے فرائی کریں۔ اب دہی، لال مرچیں، ہلدی، گرم مسالہ، جائفل جاوتری پاؤڈر ، ہرا دھنیا اور پودینہ شامل کرکے ایک کپ پانی ڈالیں اور ڈھک کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ بادام اور پستے گرم پانی میں بھگو کر چھیلیں اور باریک کاٹ لیں۔ گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھونیں اور پھر اس میں کریم، بادام اور پستے شامل کرکے پانی بالکل خشک کرلیں۔ ہرے دھنئے اور ادرک کی قاشوں سے سجاکر پیش کریں۔
٭٭٭٭