شام کانگریس منصوبہ سے روس ۔ ترکی ۔ ایران اتفاق

آستانہ ۔ /31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس ۔ ترکی اور ایران نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میںاتفاق کیا کہ شام کی حکومت اور اس کے مخالفین کو شام کانگریس میں یکجا کیا جائے تاکہ امن کی کوششیں سیاسی تصفیہ کے نتیجہ میں زیادہ پائیدار ہوسکیں ۔ اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان تینوں ممالک نے آج جاری کیا ۔