شام میں کار بم دھماکہ پانچ افراد ہلاک

دمشق، 17 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی شام کے آفرین شہر میں اتوار کے روز ہوئے ایک کار بم دھماکے میں پانچ شہریوں کی موت اور کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ اس دھماکے میں چار دہشت گردوں کے بھی مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ شام میں انسانی حقوق کے آبزرور گروپ کے مطابق یہ دھماکہ حلب صوبے کے آفرین شہر کے ایک مصروف بازار میں ہوا۔آفرین شہر پر ترکی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کا قبضہ ہے ۔ آفرین شہر پر اس سال مارچ تک کرد قیادت والی پیپلز پروٹیکشن یونٹ (وائی پي جی) اور اس کے شامی ساتھی سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کا قبضہ تھا۔ انسانی حقوق کے آبزرور گروپ کے مطابق اس دھماکے کی ذمہ دار تنظیم کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔واضح رہے کہ کرد اور ترکی کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے ۔ ترکی کے صدررجب طیب اردغان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشرقی شام میں کرد کے مقبوضہ علاقوں میں جلد ہی فوجی آپریشن شروع کیا جائے گا۔