شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ناٹو سربراہ کی تشویش

کویت سٹی ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ناٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے شام میں 3 دن سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے خواہش کی کہ وہ معاہدہ کا پاس و لحاظ رکھیں۔ انہوں نے کویت سٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ افزاء پہلو یہ رہا کہ جنگ بندی پر کافی حد تک عمل ہورہا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ خلاف ورزی کی جو اطلاعات مل رہی ہیں وہ تشویشناک ہے۔ تمام فریقین کو چاہئے کہ وہ 5 سال سے جاری اس لڑائی کا سیاسی حل تلاش کریں۔