شام میں اپوزیشن مذاکراتکاروں کے رشتے دار زیرحراست:امریکہ

واشنگٹن۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کہا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد نے جنیوا مذاکرات میں حصہ لینے والی اپوزیشن ٹیم کے رشتہ داروں کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی کے مطابق واشنگٹن حکومت ان رپورٹس پر دکھی ہے کہ اسد حکومت نے جنیوا ٹو مذاکرات میں حصہ لینے والے شامی اپوزیشن کے وفد کے ارکان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے اثاثے ضبط کر لئے ہیں اور ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک بیان میں ساکی نے مطالبہ کیا کہ ناجائز طور پر گرفتار کئے گئے ان افراد کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

یوکرین میں فوجی مداخلت غلطی ہوگی
واشنگٹن۔ 27 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ روز اپنے فوجیوں کو یوکرین کی سرحد کے قریب جنگی مشقوں کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے جس پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت انتہائی سنگین غلطی ہو گی۔