شام :دو بم دھماکوں میں 4بچوں سمیت 24افراد ہلاک

دمشق،19فروری (سیاست ڈاٹ کام) شورش ز دہ شام کے شہر ادلب میں دو بم دھماکوں میں 4 بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے ۔شام میں موجود برطانوی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق پہلے دھماکے میں بم کار کے نیچے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں تو موٹر سائیکل میں نصب بم کا دوسرا دھماکہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں دھماکوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔