شام اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا: یوروپی رہنماؤں کا تحفظات کا اظہار

میونخ،18فروری (سیاست ڈاٹ کام) میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے صدر ٹرمپ کے فیصلے پر امریکی، یوروپی رہنماؤں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔امریکی کانگریس کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی اور ہمارے فوجی رہنما بھی یہ سمجھتے ہیں کہ شام اور افغانستان سے امریکی فوج نکال کر ہم تباہی کے راستہ پر چلے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ شام سے فوج نکالنے کا مطلب ہے کہ علاقے کی چابی روس کے حوالے کر دی جائے ۔اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ایران اور روس کو خطہ میں قدم جمانے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہوگا۔