شام: اسلامک اسٹیٹ کی پناہ گاہ تباہ

دمشق ۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی قیادت میں کولیشن فورسز نے شامی شہر ہجین کی ایک مسجد میں قائم اسلامک اسٹیٹ کی ایک اہم پناہ گاہ تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کولیشن فوج کے ایک اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق اس کمانڈ سینٹر میں بھاری اسلحے سے لیس کم از کم سولہ مشتبہ جنگجو مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کے جنگجو اس مقام پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے اور احکامات جاری کرتے تھے۔