شامی فوج کے ٹھکانے پر خود کش بم حملہ

دمشق۔ 9 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) شامی فورسز پر خودکش بمباروں کے ایک گروپ نے حملہ کیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس حملے میں تمام حملہ آوروں کے علاوہ تین دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ شمالی صوبہ حماء میں گزشتہ نصف شب کے بعد کیا گیا۔ فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گارڈز نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ۔