شامی فوج کی شلباری سے 4 بچے ہلاک

بیروت۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم چار شامی بچے ، سرکاری فوج کی شلباری سے اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ وہ اپنے اسکول سے گھر جانے روانہ ہوئے تھے۔ یہ واقعہ باغیوں کے زیرقبضہ قصبہ میں پیش آیاجہاں حکومت کی باغیوں کیخلاف کارروائی میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ قازقستان کے دارالحکومت کے آستانہ میں شام کے مسئلہ پر روس کی زیرسرپرستی بات چیت کے دوران منظر عام پر آیا۔ شام میں خانہ جنگی کا یہ 7 واں سال ہے اور تاحال 4 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔