شاستری پورم میں آتشزدگی واقعہ سے فرنیچر ورک شاپ جل کر خاکستر

حیدرآباد ۔ 27۔ فروری (سیاست نیوز) شاستری پورم علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں اسٹیل فرنیچر ورک شاپ جل کر خاکستر ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اے کے انٹرپرائزس اسٹیل فرنیچر کا ورکشاپ جو شاستری پورم ریلوے گیٹ کے قریب واقع ہے ، آج دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کے بعد شہر سے تعلق رکھنے والے فائر اسٹیشن کے فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا اور اندرون دو گھنٹے آگ پر مکمل طورپر قابو پالیا گیا ۔ میلاردیو پلی پولیس کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی اور شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔ آگ لگنے کے واقعہ کے فوری بعد ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی کیونکہ متاثرہ ورکشاپ سے کچھ دوری پر اسکول واقع ہے۔ پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔