شارلی ہیبڈو کے خلاف کابل میں احتجاج 24 زخمی

کابل ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فرانسیسی میگزین شارلی ہیبڈو کے خلاف کابل میں احتجاجی مظاہرہ پر تشدد شکل اختیار کر گیا ۔ جس میں 24 افراد زخمی ہوئے ۔ گستاخانہ کارٹونس کی اشاعت کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا تھا۔ کابل پولیس سربراہ عبدالرحمن رحیمی نے بتایا کہ احتجاج کے دوران سات افراد زخمی ہوئے ۔ 17 پولیس اہلکار بھی اس وقت زخمی ہوئے جب احتجاجیوں نے ان پر سنگباری کی ۔۔