شادی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد عبدالعلی مدثر بی ٹیک فرزند جناب محمد عبدالرزاق کمرشیل منیجر ریٹائرڈ کا عقد محترمہ سیدہ صفا بی اے دختر جناب سید فرید الدین مرحوم کے ساتھ پرائم مریڈین فنکشن پیالیس ٹولی چوکی میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں دوست احباب عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

 
٭٭    جناب محمد ایاز صابری کے فرزند سید غلام ہادی حال مقیم سعودی عرب کی شادی جناب محمد سبحان ملازم پنچایت راج ڈپارٹمنٹ کی دختر کے ساتھ 5 اگست کو نبیل فنکشن پیالیس انجن باولی میں بعد نماز مغرب انجام پائی ۔ اس موقع پر مسرس حامد محمد خاں ، صدام حسین ، بہاء الدین سلیم ، منصور احمد ، ایم این زاہد ، مفخم احمد ، عبدالضمیر حکیم اور سید معراج کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مسرس مبین ، امین احمد ، سید غلام مبین ، اور سید طارق نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔